ارمغان نے مصطفیٰ کے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا.ریمانڈ رپورٹ میں اہم انکشاف

مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ریمانڈ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو اس بارے میں آگاہ کردیا تھا۔کراچی انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ریمانڈ رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا جس پر ملزم کے والد نے روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے والد نے مشورہ دیا کہ بعد میں سافٹ ویئر ہاؤس کا کاروبار شہر سے باہر منتقل کرلیں گے۔ ملزم باپ کے مشورے پر ساتھی شیراز کے ساتھ لاہور، اسلام آباد اور اسکردو میں روپوش رہا۔ریمانڈ رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان سے برآمد اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی کررہا ہے.سائبر کرائم سے متعلق ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے. اینٹی نارکوٹکس فورس نے بھی ملزم سے تفتیش کی ہے.ملزم ارمغان دیگر مقدمات میں بھی نامزد اور مطلوب ہے پولیس کو ہدایت ملی ہے کہ جن تھانوں کے مقدمات میں ملزم مطلوب یا مفرور ہے وہ ملزم کیخلاف کارروائی کریں۔

Armaghan informed his father after Mustafa’s murder. Important revelation in the remand report

اپنا تبصرہ لکھیں