سرحدی تنازعے پر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔کمبوڈیا کی وزارت دفاع نے بتایا تھائی لینڈ نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے سرحد پر دو بم گرائے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کمبوڈیا کی حکومت نے اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔جبکہ کمبوڈیا کے حملوں میں 11 شہری اور فوجی ہلاک اور 7 فوجی زخمی ہوگئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپیں 6 مختلف مقامات پر ہوئیں۔ تھائی لینڈ نے بھی جوابی کارروائی کی ۔ طیاروں کے ذریعے کمبوڈیا کی فوجی تنصیبات پر بمباری کی۔تنازعے کی بنیادی وجہ 11 ویں صدی کے ایک مندر سے متصل متنازع سرحدی علاقہ ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان چھ دنوں کی سرحدی جھڑپوں میں کم از کم 13 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ نے پڑوسی ملک کی کارروائی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
