جامعہ کراچی نے مقتول مصطفٰی عامر کے نشہ نہ کرنےکے دعووں کی تردید کردی

جامعہ کراچی کے انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر نے مصطفیٰ عامر کے کسی نشہ آور شے کے استعمال نہ کرنے کے دعووں کی تردید کردی۔ انڈسٹریل اینالیٹیکل سینٹر کے سائنسدانوں کا یہ کہنا یے کہ پولیس کی جانب سے مصطفی عامر کی لاش کے جو اجزا انھیں کیمیائی تجزیے کے لیے فراہم کیے گئے تھے وہ اس قدر جلے ہوئے تھے کہ ان سے سائنسی بنیادوں پر کچھ بھی نتیجہ اخذ کرنا ممکن ہی نہیں تھا کیونکہ مصطفی عامر کی لاش کو جلائے جانے کے سبب اس کے جسم کے اندرونی اعضا اندر سے بھی جل چکے تھے اور ان کا سائنسی تجزیہ ممکن نہیں تھا۔ میڈیا پر جو رپورٹ گردش کررہی یے اس رپورٹ کی محض دوسری سطر پڑھی جارہی ہے جبکہ اس رپورٹ کی پہلی سطر میں واضح لکھا ہے اجزا مکمل جلے ہوئے تھے لہذا مکمل جلے ہوئے اجزا کا سائنسی تجزیہ ممکن ہی نہیں ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ دعوی ہی نہیں کیا کہ مصطفی عامر کی قتل سے قبل نشے آور یا زہریلی چیز کا استعمال کرایا گیا ہے یا نہیں کرایا گیا۔فرانزک سے متعلق ایک ماہر نے بتایا کہ ڈی این اے کے لیے لیبارٹری میں انھیں پولیس کی جانب سے دانت کا نمونہ دیا گیا تھا اس کے گودے کے نمونے سے ڈی این اے کیا گیا جو فیملی کے نمونوں سے میچ کرگیا جس کی بنیاد پر یہ دعوی کیا گیا کہ یہ لاش مصطفی عامر کی ہے۔

Karachi University denies claims of slain Mustafa Amir not using drugs

اپنا تبصرہ لکھیں