رفتار کے مالک فرحان ملک کاغیرملکیوں سے فراڈ کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ

کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے عدالت نے ایک اور کیس میں فرحان ملک کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کےحوالےکردیا۔اس کیس میں صحافی فرحان ملک پرغیر ملکیوں سے انٹرنیٹ فراڈ کا الزام لگایا گیا ہے۔ فرحان ملک کو غیر ملکیوں کے ساتھ انٹرنیٹ فراڈ کے الزام کے کیس میں ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کہ اس سے قبل صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پیکا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز عدالت نے فرحان ملک کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیاتھا۔فرحان ملک کو عدالتی حکم پر جیل بھیجنے کے بجائے ایک دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Raftar owner Farhan Malik’s 5 day physical remand approved, handed over to FIA

اپنا تبصرہ لکھیں