سندھ میں نئی نمبر پلیٹ کیلئے 14 اگست تک توسیع .پولیس کو چالان سے روک دیا

سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹ کے لیے 14 اگست تک توسیع کردی گئی جبکہ پولیس کو چالان سے روک دیا وزیرِ ایکسائز مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ نمبر پیلٹس پر اجرک کا نشان برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مطالبے پر نئی اجرک تھیم والی دو اور چار پہیوں والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس حاصل کرنے کی آخری تاریخ ایک بار پھر بڑھائی جا سکتی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ اجرک سندھ کی ثقافت ہے اور نمبر پلیٹس پر رہیں گی چند لوگوں کو اجرک فوبیا ہو گیا ہے اجرک سیکیورٹی فیچر نمبر لاؤنچ کی گئی ہے سیف سٹی کے ساتھ جدید نمبر پلیٹ لگانا لازمی ہے۔مکیش کمار چاولہ نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ، دستاویزات اور دیگر چیزوں پر معمول کے مطابق چالان ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی 3 بار پرانی نمبر پلیٹس کو تبدیل کرنے کی آخری تاریخ بڑھا چکے ہیں نمبرپلیٹس کی تبدیلی لازمی ہے۔واضح رہے کہ ایکسائز ڈپارٹمنٹ چار پہیوں والی گاڑیوں کے لیے 2,450 روپے اور دو پہیوں والی گاڑیوں کے لیے 1,850 روپے فیس وصول کر رہا ہے۔ مکیش چاؤلہ نے نئی نمبر پلیٹس کی فیس میں کسی قسم کی کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 20 لاکھ سے زائد پلیٹس جاری کی جا چکی ہیں۔

Extension of new number plates in Sindh till August 14. Police stopped issuing challans

اپنا تبصرہ لکھیں