صادق آباد میں ڈاکو یوٹیوبر شاہد لُنڈ کے قتل کا بدلہ مبینہ قاتل ڈاکو 2 بھتیجوں سمیت ہلاک

عمر لُنڈاور اس کے 2 بھتیجے ہفتے کو شاہ پور کے مرکزی بازار سے گزر رہے تھے جب ان پر دودھے والی پلی کے قریب مقتول یوٹیوبر ڈاکو شاہد لُنڈ کے مبینہ ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق، مقتول عمر لونڈ نے چند ماہ قبل ٹک ٹاکر ڈاکو شاہد لونڈ کو قتل کیا تھا۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے مبینہ طور پر خطرناک ڈاکو عمر لونڈ کے ذریعے شاہد لونڈ کو ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔ عمر لونڈ کو قتل کرنے کے لیے پولیس کے علی پور میں تعینات ایک اعلیٰ پولیس آفیسر نے راضی کیا اور اس کے بدلے میں پولیس نے عمر لونڈ کے خلاف درج مقدمات ختم کرنے اور اس کی فیملی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔اس منصعبہ بندی کا علم ہونے پر عمر لونڈ نے شاہد لونڈ کو قتل کرنے کے لیے ایک تقریب منعقد کی جس میں سندھ سے بھی 8 سے 10 ڈاکو شریک تھے۔ تقریب کے دوران عمر لونڈ نے فائرنگ کر کے شاہد لونڈ کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا.مقتول شاہد لُنڈ کے دو ساتھیوں نے ایک ویڈیو پیغام میں عمر لُنڈ کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ضلع رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد کے کچے کے علاقے میں ڈاکو شاہد لونڈ کے قتل کا بدلہ لینے کے بعد ڈاکوؤں نے بھاری اسلحے کے ساتھ ہوئی فائرنگ کر کے جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

Robber YouTuber Shahid Lund’s murder: Alleged killer robber killed along with 2 nephews in Sadiqab

اپنا تبصرہ لکھیں