وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف ے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کہا ہے کہ وہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ دوبارہ رابطے میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین نے وزیراعلیٰ کو ملک کی بھلائی کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے کی اجازت دی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، بیرسٹر سیف کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کانفرنس روم میں تقریبا اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی.ذرائع کے مطابق گنڈا پوراور بیرسٹر سیف ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لئے قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جس کے بعد عمران خان نے گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات سابق وزیر اعظم سواتی اور عمران خان کے درمیان منگل کو ہونے والی ملاقات کا تسلسل ہے۔منگل کے روز پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا اور دیگر اڈیالہ جیل پہنچے اور سلمان اکرم نے حکام کو ان افراد کی فہرست فراہم کی جنہیں عمران خان سے ملاقات کرنی تھی تاہم سلمان اکرم راجا کوہی اندر جانے سے روک دیا گیا جب کہ اعظم سواتی کو عمران خان سے ملنے کی اجازت دی گئی جیل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عمران خان سلمان اکرم راجا سے ملنے کو تیار نہیں تھے۔بعد ازاں اعظم سواتی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پارٹی کے بانی سلمان اکرم راجا سے ملنے کو تیار نہیں تھے