لاہور میں پی آئی اے کے طیارے کی ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف

لاہور میں قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی سے لاہور کی پرواز308کے طیارے کی جمعرات رات10بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے، 14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود کراچی یا لاہور ایئرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 جمعرات کو رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے۔ طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا۔کراچی سے ٹیک آف کے وقت ٹائر موجود تھے طیارے نے لاہورایئرپورٹ پرنارمل لینڈنگ اور ٹیکسی کی پی آئی اے کے فلائیٹ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں ترجمان کے مطابق ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی چیز کے ٹکرانے کے باعث واقعہ پیش آیا۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا

PIA plane lands in Lahore without one tire

اپنا تبصرہ لکھیں