پاکستان میں اسٹار لنک کو عارضی این او سی جاری

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی سٹارلنک انٹرنیٹ سروس کو پاکستان میں آپریشنز کے لیے عارضی این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو عارضی این او سی جاری کردیا گیا ہے .وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان اسپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ نے اسٹارلنک کو این اوسی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے اسٹارلنک کو پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس جاری ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے لائسنس جاری کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 4 ہفتے کا وقت لے سکتا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے اسٹارلنک کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے اسٹار لنک کے متعلقہ اداروں سے حاصل این او سی کا جائزہ لےگا اور اسٹارلنک کے تمام ریگولیٹری تقاضے پورے کرنے سے متعلق جانچ پڑتال کرے گا جبکہ اسٹار لنک کی جانب سے جمع کرائے گئے تکنیکی اور بزنس پلانز کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹارلنک کو لائسنس ملنے کے بعد پاکستان میں آپریٹ کرنے کے لئے کم سے کم ایک سال کا وقت درکار ہوگا سیٹلائٹ سروس پرووائیڈر کے لئے سپیس ایکٹیویٹی ریگولیٹری بورڈ سے کلیئر کرانا لازمی شرط تھی۔

Temporary NOC issued to Starlink in Pakistan

اپنا تبصرہ لکھیں