پاکستان کا ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے ابدالی ویپن سسٹم کے بعد ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زمین سے زمین پر مار کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے۔ میزائل تجربہ مشق ایکس انڈس کا حصہ ہے۔فتح گائیڈڈ میزائل سسٹم جدید نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے اور کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو مات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح ٹو میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ہفتے کو ابدالی ویپن سسٹم کا ایک کامیاب تربیتی تجربہ بھی کیا تھا، جو زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے اور 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے میزائل تجربہ کسی بھی جارحیت کوروکنےکے لیے پاک فوج کی عملی تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتمادکا اظہار ہے۔یہ تجربہ بھی مشق یکس انڈس کا حصہ تھا جس کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بڑھائی گئی چالاکی کی خصوصیات کو پرکھنا تھا۔ فتح سیریز کا یہ میزائل ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار ہے جسکی مدد سے کسی بھی حملے کے جواب میں سویلین آبادی کو نقصان پہنچائے بغیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے زمین سے زمین پر وار کرنے والے فتح میزائل کی تربیتی لانچ کی کامیابی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف اور اسکی تیاری میں شامل سائنسدانوں و انجینئیرز کی کوششوں کی پذیرائی کی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے تجربے میں حصہ لینے والے افسران، سائنسدانوں اور انجینئروں کو کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔

Pakistan successfully tests another missile

اپنا تبصرہ لکھیں