پاکستانیوں کے لیے بڑی خوش خبری سامنے آ گئی متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے میں درپیش مسائل حل ہو گئے۔اب پاکستانی 5 سال کا متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کر سکیں گے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ساتھ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیط عتیق الرومیتی بھی موجود تھے۔دوران ملاقات متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا تھا کہ ویزے کے مسائل حل ہوگئے اب پاکستانی 5 سال کا ویزہ لے سکتے ہیں.اُنہوں نے گورنر سندھ کو کراچی میں قائم ویزا سینٹر آنے کی دعوت بھی دی۔کامران ٹیسوری نے صوبے اور بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزبی کا شکریہ ادا کیا۔