بنگلادیش میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پیر کو ایئرفورس کا تربیتی طیارہ اسکول اور کالج کی عمارت سے ٹکرانے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد31 تک جاپہنچی ہے جن میں 25 بچے، ایک استاد اور طیارے کا پائلٹ بھی شامل ہے۔بنگلادیشی وزارت صحت کے مطابق حادثے میں زخمی 165 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جن میں 100 سے زائد بچے اور 15 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 78 افراد جھلسی ہوئی حالت میں مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔طیارے کی زد میں آنے والی عمارت مائل اسٹون اسکول اینڈ کالج کی تھی جو ڈھاکا کے علاقے دیا باری میں واقع ہے اور ایئر بیس سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جائے حادثہ کی تصاویر میں طیارے کے پرخچے عمارت کے ایک حصے میں دھنسے ہوئے دکھائی دیے جہاں آہنی چنگلے مڑ چکے تھے اور ایک بڑا شگاف پڑگیا تھا۔بنگلادیشی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہوسکا۔طیارہ حادثے پر بنگلادیش میں سرکاری سطح پر یوم سوگ بھی منایا جارہا ہے۔ڈھاکا میں اسکول کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہونے والا طیارہ ایف-7 تھا جو چین کے چینگڈو J-7/F-7 فیملی کا جدید ترین ورژن ہے۔

Death toll rises to 31 in Bangladesh air force training plane crash

اپنا تبصرہ لکھیں