جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کا انتقال بدھ کے روز اُن کے کوئٹہ میں واقع گھر پر ہوا۔بیٹے کے مطابق حافظ حسین احمد گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ان کی تدفین جمعرات کوئٹہ میں ہوگی حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی تصدیق کی ہے .واضح رہے کہ دسمبر 2022 میں اختلافات ختم کر کے حافظ حسین احمد دوبارہ جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل ہو گئے تھے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیئر سیاستدان حافظ حسین احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا ایک باب ختم ہوگیاحافظ حسین احمد مرحوم زیرک ،حاضر جواب اور نظریاتی پارلیمانی رہنما تھے۔