راجن پور میں 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی

ضلع راجن پور میں 80 سالہ بزرگ نے 48 سالہ خاتون سے شادی کرلی خوشی کے باعث تقریب کے دوران دولہے بزرگ گنگناتے رہے جبکہ ان کے پوتے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔راجن پورکے ریٹائرڈ استاد مظفر الدین دھوم دھام سے 48 سالہ دلہن بیاہ لائے بارات میں بیٹوں اور پوتوں نے ڈانس کیا تو وہیں دلہا صاحب نے بھی رقص کیا۔ بارات میں بوڑھے اور نوجوان شامل تھے۔ مظفر الدین ادیب شاعر اور لکھاری بھی ہیں جو اس شادی پر خوشی کا اظہار گانے گا کر کر رہے تھے.دولہا مظفر الدین نے بتایا کہ دلہن ان سیکریٹری کی جاب کے لیے آئی تھیں آنکھوں ہی انکھوں میں پیغام بھیجا اور قبول ہوگیا۔ انہوں نے کہا وہ بیگم کو ساتھ بیٹھا کر گانے گاتے ہیں اور انہیں شعر بھی سناتے ہیں. ان کے ساتھ ساتھ دلہن بھی خوش ہیں اور نئی زندگی کی شروعات پر پر امید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی پر بہت خوش ہیں مظفر الدین بہت اچھے انسان ہیں.میاں مظفر الدین گورنمنٹ ہائی اسکول میں پڑھاتے تھے وہ ریٹائرمنٹ کے بعد نعتیہ اشعار بھی لکھتے رہے۔ ان کی پہلی بیوی وفات پا گئی تھیں، اب انہوں نے عمر کے اس حصے میں دوبارہ بیاہ کیا ہے۔

80-year-old man marries 48-year-old woman in Rajanpur

اپنا تبصرہ لکھیں