سونے کا بھاؤ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 8100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔امریکا اور چین کی ٹیرف جنگ کے عالمی معیشت پر انتہائی سنگین اثرات پڑرہے ہیں سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں سونا 69 ڈالر بڑھ کر 3,395 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ماہرین کے مطابق موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال، افراطِ زر اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد ایک بار پھر سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہوئے مارکیٹ میں واپس آ رہی ہے۔سال 2025 میں ابتک پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 70 ہزار روپے سے زائد کا ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں سال 2025 کی شروعات ہوئی تو ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار کے آس پاس تھی تاہم صرف چار مہینوں سے بھی کم میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا عالمی مارکیٹ میں اضافے کے ساتھ پاکستان میں اس قیمت میں فی تولہ 77 ہزار روپے کا بیش بہا اضافہ ہوا۔عالمی مارکیٹ پر نظر ڈالی جائے تو وہاں بھی سونے کی قیمت کوئی استحکام نظر نہیں آتا کچھ دنوں پہلے تک سونے کی فی اونس قیمت جو 3150 ڈالرز کے آس پاس تھی وہ اب 3326 ڈالرز فی اونس پر جا پہنچی ہے۔سال 2025 میں عالمی اقتصادی صورتحال اور سونے کی مانگ کے پیش نظر اس کی قیمت میں 712 ڈالرز کا زبردست اضافہ ہوا جس سے یہ 3326 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا۔

Gold prices hit record highs in local and global markets

اپنا تبصرہ لکھیں