صدر مملکت آصف علی زرداری کو علالت کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ صدر مملکت آصف زراری کی طبیعت گزشتہ رات خراب ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری کو انفیکشن اور بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں صدرِ آصف علی زرداری کا ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرِ نگرانی علاج جاری ہے۔اسپتال کے باہر سیکیورٹی، ایس آئی یو اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں، پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بھی نجی اسپتال میں موجود ہیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت گزشتہ روز خصوصی طیارے کےذریعے کراچی پہنچے تھے صدر مملکت آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں نماز عید ادا کی تھی۔ طبیعت کی ناسازی کے باعث انھوں نے ملنے کے لیے آنے والوں سے ملاقات بھی نہیں کی۔