عمران خان،مطیع اللہ جان، اسد طور، صدیق جان سمیت 27 معروف یوٹیوبرز کے چینلز بلاک کرنے کا حکم

پاکستان میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی درخواست پر اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان چینلز میں صحافیوں کے علاوہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف کا آفیشل چینل بھی شامل ہے۔عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ شواہد سے عدالت مطمئن ہے قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں۔پاکستان میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق یہ یوٹیوب چینلز ریاستی اداروں کے خلاف جعلی اور گمراہ کن خبریں نشر کرتے ہیں۔ ایسی خبروں سے معاشرے اور عوام میں خوف، ہیجان، نقص امن یا بے امنی کا امکان بڑھ جاتا ہے۔تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان، پاکستان تحریک انصاف، صحافی مطیع اللہ جان، صابر شاکر، عبد القادر، حیدر مہدی، عمران ریاض، اوریا مقبول جان، مخدوم شہاب الدین، اسد طور، صدیق جان سمیت 27 یوٹیوبرز کے نام شامل ہیں۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ یوٹیوب کے انچارج افسر کو حکم دیا جاتا کہ ہے 27 یوٹیوب چینل بلاک کردیا جائے۔یوٹیوب نے مذکورہ تمام چینلز کو نوٹس بھیج دیے ہیں۔

Order to block the channels of 27 well-known YouTubers including Imran Khan, Matiullah Jan, Asad Toor, Siddique Jan

اپنا تبصرہ لکھیں