فرانسیسی میوزیم میں 6 ملین ڈالر کا کیلا پھر کسی نے کھالیا

فرانسیسی میوزیم میں 6 ملین ڈالر کا کیلا پھر کسی نے کھالیا۔فرانسیسی شہر میتز کے مشہور سینٹر پومپیدو میوزیم میں اطالوی آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان کی مشہور زمانہ کامیڈی تھیم پر نصب کیا گیا کیلے کا آرٹ ورک ایک بار پھر کسی نے کھالیا یہ فن پارہ ایک دیوار پر چپکائے گئے اصلی کیلے پر مشتمل ہے جس کی مالیت چھ ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے۔میوزیم کے مطابق کیلا وقتاً فوقتاً فنکار کی ہدایت پر بدلا جاتا ہے تاہم فنکار موریزیو کیٹیلان نے اس عمل پر مایوسی کا اظہار کیا۔یہ واقعہ 12 جولائی کو پیش آیا جب ایک وزٹر نے آرٹ ورک سے کیلا نکال کر کھا لی میوزیم نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی نے بروقت اور پُرامن طریقے سے صورتحال کو سنبھالا اور چند ہی منٹوں میں آرٹ کو دوبارہ لگا دیا گیا۔یہ پہلا موقع نہیں کہ اس فن پارے کو کھایا گیا ہو2019ء میں امریکی پرفارمنس آرٹسٹ ڈیوڈ داتونا نے بھی یہی کیلا آرٹ باسل میلہ میں دیوار سے اتار کر سب کے سامنے کھا لیا تھا۔ سینٹر پومپیدو میوزیم کے مطابق یہ آرٹ دنیا کا گزشتہ 30 سالوں میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا فن پارہ بن چکا ہے۔2024ء میں معروف چینی کلیکٹر جسٹن سن نے یہ آرٹ ورک نیلامی میں 6.24 ملین ڈالر میں خریدا اور پھر خود ہی کھالیا۔

Someone ate a $6 million banana in a French museum again

اپنا تبصرہ لکھیں