لاس اینجلس میں دوران پرواز مسافر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی طیارے کو پرواز کے فوراً بعد انجن میں آگ لگنے کے باعث لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز 446 جمعے کو لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اٹلانٹا روانہ ہوئی تاہم ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی بوئنگ 767 طیارے کے بائیں طرف کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی اور آگ گئی۔امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارے میں 226 مسافر اور 9 عملے کے ارکان شامل تھے۔واقعے میں کسی کے زخمی کے ہونے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی جبکہ آگ بجھانے والا عملہ پہلے ہی رن وے پر پہنچ چکا تھا اور لینڈنگ کے ساتھ ہی آگ بجھا دی گئی۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ جاننے کی کوشش جا رہی ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی تاہم ابھی تک کوئی ٹھوس شواہد سامنے نہیں آسکے ہیں۔
