لاہور میں غیرملکی مہمانوں کے سکیورٹی گارڈز کا شہری پر تشدد، گاڑی پر فائرنگ کردی

لاہور میں سرِعام غنڈہ گردی کا واقعہ کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس میں پیش آیا جہاں غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے راستہ نہ دینے پر عمران نامی شہری کی گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی.واقعے پر شہری عمران بھی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے نکلا اور ایک سکیورٹی گارڈ کو قابو کرلیا جس کے بعد باقی سکیورٹی گارڈز نے اسے بٹ مار ےاور جلدی سے گاڑیوں میں بیٹھ کرفرار ہوگئے تاہم متاثرہ شہری نے اپنی گاڑی حملہ آوروں کی گاڑی کے آگے کرکے اسے روک لیا۔عینی شاہدین نے بتایا ڈولفن اہلکاروں نے ملزمان کو فرارکرایا۔ واقعے کی فوٹیج وائرل ہوئی تو ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا.ملزمان اورسیکیورٹی کمپنی کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے4 سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی تحویل میں لے لی۔مغلپورہ میں کار سوار شہری پر تشدد اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد متاثرہ شہری عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق بیجنگ انڈر پاس میں مسلح افراد نے شہری پر سیدھے فائر کر دئے، مسلح گارڈز نے پہلے کار سوار پر فائر کئے پھر تشدد کرتے رہے۔واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاراور بقایا ملزمان کی تلاش جاری ہے

Security guards of foreign guests in Lahore assaulted a citizen, opened fire on a vehicle

اپنا تبصرہ لکھیں