سابق وزیراعظم نے عوامی رابطے کے لیے ملک گیر جلسے جلوسوں کا پروگرام بنا لیا جس کا آغاز پنجاب سے ہو گا۔مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طویل عرصے بعد سیاسی میدان میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔سابق وزیر اعظم بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں اس حوالے سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے گزشتہ روز نواز شریف کے ساتھ لاہور میں ملاقات کی تھی۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری نے بھی ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ میاں شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد میاں نواز شریف نے سیاسی میدان مین خاموشی اختیار کی ہوئی تھی 