والد کی رہائی کیلئے ہمارے پاس زیادہ آپشن نہیں.عمران خان کے بیٹوں کا پہلا انٹرویو

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے ایک انٹرویو کے ذریعے دنیا کی توجہ اپنے والد کی قید کی جانب کروائی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ والد رہائی کے لیے ہمارے پاس زیادہ آپشن نہیں بچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں اور اس انٹرویو میں بولنے سے پہلے انہوں نے عمران خان سے اجازت لی تھی ۔سوشل میڈیا انفلوئنسر ماریو نوفل کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قانونی راستے اختیار کیے اور ہر وہ راستہ آزمایا جس سے ہمیں لگا کہ عمران خان قید سے باہر آسکتے ہیں لیکن ہمارے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ اتنے عرصے تک اندر رہیں گے جب کہ اب حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں لہذا ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عوامی سطح پر آ کر بات کرنا ہی واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان کی رہائی سے متعلق پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ ہو کیونکہ وہ غیر انسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔جبکہ ایسا لگتا ہے کہ عالمی میڈیا میں جیسے بالکل خاموشی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے لیے پیغام کے حوالے سے سلیمان خان نے کہا کہ ہم اپنے والد کی رہائی کے حوالے سے ہر اُس حکومت سے اپیل کریں گے جو آزادیٔ اظہار اور حقیقی جمہوریت کی حامی ہو۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ کوئی اقدام بھی کریں گے اور اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوسکتا ہے۔

We don’t have many options for release. First interview of Imran Khan’s sons

اپنا تبصرہ لکھیں