ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کراچی میں 18 ہزار موٹرسائیکلیں. 308 بڑی گاڑیاں ضبط

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے اب تک مجموعی طور پر 17 ہزار980 موٹرسائیکلیں اور 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں۔ فینسی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ گلاس کے خلاف ایک ہزار 295 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے مخصوص شرائط کے تحت چھوڑا گیا جن میں تکنیکی بہتری، فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید، اور دیگر عوامل شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 73 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 172 گاڑیاں ضبط کر کے انہیں عدالتی پراپرٹی قرار دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاپرواہی اور اوور اسپیڈنگ پر 6 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔غیر رجسٹرڈ 7 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں اور مختلف خلاف ورزیوں پر 1099 جرمانے کیے گئے۔شرجیل میمن ن کا کہنا ہے کہ یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں اور غیر قانونی لوازمات سے گریز کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نےحکم دیا کہ گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور زیبرا کراسنگ پر پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

18,000 motorcycles seized in Karachi in crackdown on traffic rule violations. 308 large vehicles seized

اپنا تبصرہ لکھیں