پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں میں مزید 6 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون مار گرائے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے، ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا، اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز کو مسلسل ریڈار پر مانیٹرکئے جارہے تھے جب کوئی ڈرون آتاہے تو مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے شہری علاقوں میں کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارنے کا آپریشنل طریقہ کار ہے ایئرڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے وہ چھوٹے ڈرون بھی ٹریک کرلیتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈرون طیارہ 9 بج کر 45 منٹ پر فضاء میں دیکھا گیا افواج پاکستان نے راکٹ مار کر ڈرون طیارے کو زمین پر گرایا۔
