پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی اور دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز ہوچکا ہے۔سیکیورٹی زرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت جارحیت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس وقت بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے فتح میزائل نے نئی دہلی میں ملٹری بیس کو نشانہ بنایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی بریگیڈ ہیڈ کواٹر کے جی ٹاپ اور اڑی کا سپلائی ڈپو کو بھی تباہ کردیا گیا ہے
