پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس عمر میں انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔تاج حیدر 8 مارچ 1942کو کوٹہ راجستھان،برطانوی ہند میں ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے تاج حیدر کے والد پروفیسر کرار حسین اس وقت میرٹھ کالج میں انگریزی ادب کے استاد تھے 1948میں پروفیسر کرارحسین ہجرت کر کے پاکستان آئے۔تاج حیدر نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول رنچھور لائنز کراچی سے حاصل کی تاج حیدر نے انٹرمیڈیٹ خیر پور کالج سندھ سے کیا اور کراچی یونیورسٹی سے 1962میں بی ایس سی آنرز کیا ۔ انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ریاضی کے مضمون میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔تاج حیدر نے 1967 کے سوشلسٹ کنونشن میں شرکت کی اور 1967 میں باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی انہیں 2012 میں ستارہِ امتیاز برائے سائنسی خدمات سے نوازا گیا جبکہ 2006 میں 13واں پی ٹی وی ایوارڈ برائے مصنف بہترین ڈراما سیریل بھی دیا گی