پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کو شرکت کرنے والے اپنے ارکان کی فہرست بھجوا دی ہے.پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے14 نام بھجوا دیئے اجلاس میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اورحامد رضا علی محمد خان،زبیر خان ،شبلی فراز، علی ظفر، ہمایوں مہمند اور عون عباس زرتاج گل،عامر ڈوگر، محمد بشیر خان اورثنا اللہ مستی خیل شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرے کااجلاس منگل کو طلب کیا ہے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اعلیٰ حکومتی اورعسکری قیادت شریک ہوگی۔عسکری قیادت ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔اجلاس کے تناظر میں پارلیمنٹ ہاؤس ملازمین کو کل چھٹی دے دی گئی سینیٹ سیکریٹریٹ بھی کل بند رہےگا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اجلاس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اجلاس ان کیمرہ ہو گا میڈیا کو پارلیمنٹ کی عمارت تک رسائی نہیں دی جائے گی خصوصی دعوت نامے کے بغیر کسی کو بھی پارلیمنٹ کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔