ڈرون حملوں کے بعد بھارت کو جواب دینا یقینی ہوگیا. وزیر دفاع

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں ڈرون کی دراندازیوں کے بعد بھارت کو جواب دینا یقینی ہوگیا ہے اور پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدگی میں کمی کےلیے بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔وزیردفاع نے بھارتی ڈرون حملوں سے کسی بھی عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کے دعووں کو بھی مسترد کر دیا ۔

India is certain to respond after drone attacks. Defense Minister

اپنا تبصرہ لکھیں