کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی و مالک فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ دوسرے کیس میں گرفتاری کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کا حکم دے دیا۔دریں اثنا، فرحان ملک کو جیل بھیجنے کے بجائے دوسرے کیس میں گرفتار کرنے کے معاملے میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوگئے۔بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فرحان ملک کی دوسرے کیس میں گرفتاری کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کا حکم دے دیا۔علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے فرحان ملک کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو 23 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے۔واضح رہے کہ فرحان ملک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز ہیں ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے فرحان ملک کو 20 مارچ کو گرفتار کیا تھا فرحان ملک کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی۔