کراچی میں بین الاقوامی فوڈ چین پر نامعلوم افراد کا حملہ. 6 سے زائد افراد گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بین الاقوامی فوڈ چین پر نامعلوم افراد کے حملے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق پولیس نے موقع پر شدید لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں 10 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 6 سے زائد افراد کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریسٹورنٹ کو لاحق خطرے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ٹال دیا گیا ہے اور فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔

Unknown persons attack international food chain in Karachi. More than 6 people arrested

اپنا تبصرہ لکھیں