کراچی میں شہری کو مغوی بھتیجا مسجد کے باہر سے بھیک مانگتے ہوئے مل گیا

کراچی میں شہری کو مغوی بھانجا شاہ لطیف ٹاؤن میں مسجد کے باہر بھیک مانگتے ہوئے مل گیا، پولیس نے اغوا میں ملوث میاں بیوی اور ان کے داماد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بچے کا ایک چچا نماز ادا کرنے کے لیے شاہ لطیف ٹاؤن کے سیکٹر اے-16 کی ایک مسجد میں گیاجہاں اس نے اپنے لاپتا بھتیجے کو ایک شخص کے ساتھ مسجد کے باہر بھیک مانگتے ہوئے دیکھا چچا اور اہل علاقہ نے اس شخص کو پکڑ لیا اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا گرفتار شخص کی شناخت شہریار کے طور پر ہوئی ہے۔ تفتیش کے دوران شہریار نے پولیس کو بتایا کہ یہ بچہ اسے اس کے سسرال والوں نے دیا تھاملزم کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر پولیس نے جوڑے اور ان کے داماد کو ایک کم عمر بچے کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق 3 سالہ حسین علی کو سیکٹر اے-17 سے اغوا کیا گیا تھا اور اہلِ خانہ نے 2 ماہ قبل نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی تھی۔ رپورٹس کے مطابق بچہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک مقامی دکان سے واپس گھر آتے ہوئے اغوا ہوا تھا اہلِ خانہ اپنے لاپتا بچے کی تلاش میں ہر ممکن کوشش کر رہے تھے اور بے حد پریشان تھے۔اہل علاقہ کے مطابق ان کے علاقے سے پہلے بھی کئی بچے اغوا ہو چکے ہیں اور انہیں شبہ ہے کہ ان واقعات کے پیچھے کسی منظم اغوا کار گروہ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

Citizen in Karachi finds kidnapped nephew begging outside mosque

اپنا تبصرہ لکھیں