کراچی میں‌ ڈکیتی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق

پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ پریشان چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی پر 2 مسلح ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ حاملہ تھی جس کی شناخت 25 سالہ صائمہ زوجہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ڈکیتی کے دوران حاملہ خاتون کے قتل میں ملوث ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے اطراف میں لگے کیمروں کی فوٹیج اور جیو فینسنگ کے حصول سمیت تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔

Pregnant woman killed in Karachi robbery

اپنا تبصرہ لکھیں