کراچی میں کاریں چرانے والا سب انسپکٹر پکڑا گیا بیٹا گینگ کا سرغنہ نکلا

کراچی میں گاڑیوں کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔اے وی ایل سی پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کرلی ۔ گرفتار پولیس افسر اپنے بیٹے کے سولنگی کار لفٹنگ گینگ کو تحفظ فراہم کرتا تھا جب کہ اس سے قبل بھی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار سب انسپکٹر کا بیٹا دانش سولنگی گینگ کا سرغنہ ہے گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والی کار صبح سویرے چھینی گئی تھی.ترجمان اے وی ایل سی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ 30 مارچ کو اے وی ایل سی بلدیہ ڈویژن پولیس نے بدنام زمانہ بین الصوبائی کار سنیچر سولنگی گینگ کے 2 کارندوں قاسم عرف عامر اور شعیب عرف ایس کے کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، اس دوران سولنگی گینگ کا سرغنہ دانش سولنگی عرف میر دیگر 2 ساتھیوں نور خان اور فخر سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔ایس ایس پی بشیر احمد کے مطابق کار لفٹر گینگ 10 سے زائد ملزمان پر مشتمل ہے

Car-stealing sub-inspector caught, son turns out to be gang leader

اپنا تبصرہ لکھیں