کراچی میں18 روز قبل بھڑکنے والی آگ اچانک بجھ گئی

کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں آئل ریفائنری کے قریب لگنے والی آگ 18 روز کے بعد اچانک بجھ گئی۔گڑھے سے گیس کا اخراج اب بھی جاری ہے اور گیس کے اخراج سے پانی اب بھی ابل رہا ہے۔آگ کی جگہ پر زمین سے نکلنے والی گیس کا پریشر برقرار ہے۔ آگ بجھنے کے بعد گیس کا اخراج جاری ہے جس کے باعث علاقے میں بو پھیل گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے غیرمتعلقہ افراد کوگیس کے اخراج کے باعث قریب جانے سے روکا جارہا ہے آگ 29 مارچ کوکورنگی کراسنگ کے قریب نجی سوسائٹی کے خالی پلاٹ پرپانی کی بورنگ کے دوران بھڑکی تھی۔28 مارچ کو نجی تعمیراتی کمپنی کے منصوبے کے لیے خالی پلاٹ میں پانی کے لیے بورنگ کیے جانے کے دوران 1200 فٹ گہرا گڑھا کھودا گیا تھا، اس دوران کھدائی کے مقام پر گیس کے اخراج کے بعد اچانک آگ لگ گئی تھی۔کورنگی میں لگنے والی آگ کا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے سروے کیا تھا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور آئل کمپنی کے حکام نے آگ کی وجوہات جانے کے لیے سروے کیا تھا جبکہ منرل ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا۔

A fire that broke out in Karachi 18 days ago was suddenly extinguished.

اپنا تبصرہ لکھیں