2016 کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات پر ٹرمپ نے اوباما کو غدار قرار دے دیا

2016 کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات پر صدر ٹرمپ نے سابق صدر اوباما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابات میں مداخلت کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا وقت آ گیا ہے اس سازش میں سابق صدر اوباما براہ راست ملوث تھے اور اُن کا یہ عمل غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ دعوے درست ہوں یا غلط لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ان لوگوں کے پیچھے جایا جائے اس سازش میں اوباما کو بالکل رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے اوباما براہِ راست پکڑے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ اوباما، ہیلری کلنٹن اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف بغاوت کی قیادت کر رہے تھے انتخابات میں مداخلت کے جھوٹے دعوے کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت اقدامات ہوں گے۔گذشتہ ہفتے نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے انٹیلیجنس دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اوباما انتظامیہ کے عہدیداروں نے غدارانہ سازش کے تحت روسی مداخلت کا بیانیہ گھڑا۔یاد رہے کہ 2016 کے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ حیران کن طور پر ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر صدر منتخب ہوئے تھے جب کہ رائے عامہ کے تمام جائزے ہیلری کلنٹن کے حق میں تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد امریکا میں ایک نئی بحث چڑھ گئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت میں روس کا اہم کردار ہے۔

Trump calls Obama a traitor over investigation into alleged Russian interference in 2016 election

اپنا تبصرہ لکھیں