ائیر انڈیا حادثہ میں بھارت نے برطانیہ میں ہلاک افراد کے لواحقین کو غلط لاشوں کی باقیات بھیج دیں

بھارت نے ائیر انڈیا کے حادثے میں جاں بحق افراد کی باقیات کی غلط شناخت کی اور برطانیہ میں لواحقین کو غلط لاشوں کی باقیات بھیج دیں۔اس حادثے کے بعد جن افراد کی میتیں سب سے پہلے برطانیہ واپس لائی گئیں اس میں اشوک اور شوبھانا کی لاشیں بھی شامل ہیں۔تاہم اب ان کے بیٹے نے بتایا ہے کہ انڈیا سے جس تابوت میں ان کی والدہ کی میت بھیجی گئی ہے اس میں کسی دوسرے شخص کی باقیات بھی ہیں۔احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک افراد کی باقیات کی غلط شناخت کی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی برطانیہ میں ان کے لواحقین کو غلط لاشوں کی باقیات بھیجی گئیں۔رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی شناخت غلط طور پر کی گئی تھی اور ان کے اہل خانہ کو ان کے اصل پیاروں کے بجائے کسی اور کی لاشیں بھیج دی گئیں۔برطانوی جریدے ڈیلی میل نے بھی بدھ کے روز خبر دی تھی کہ فلائیٹ 171 حادثے میں مارے جانے افراد کے اہلِ خانہ کو غلط لاشیں بھیجی گئی ہیں۔بھارت کی جانب سے ایک ہلاک خاتون کی لاش کی بجائے کسی اورکی لاش برطانیہ پہنچائی گئی ۔اس سنگین معاملے پر لندن اور بھارت میں اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں۔ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ میں اب تک ایسے دو واقعات سامنے آچکے ہیں جن میں لواحقین کو غلط شخص کی باقیات بھیج دی گئی ہیں۔ایئر انڈیا حادثے سے متاثر ہونے والے کئی خاندانوں کی نمائندگی کرنے والے وکیل کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو حق حاصل ہے کہ انھیں اپنے پیاروں کی باقیات کے بارے میں صحیح معلومات فراہم کی جائے۔

India sends wrong remains to families of Air India crash victims in UK

اپنا تبصرہ لکھیں