امریکا نے پاکستانی طلباء کے لیے اہم تبادلہ پروگرام بند کر دیا

امریکا کی جانب سے پاکستانی طلباء کے لیے گلوبل انڈر گریجویٹ نامی اہم تبادلہ پروگرام بند کر دیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام کا اختتام کر دیا گیا ہے.گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور پر ان طلباء کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور اس موقع کا انتظار کر رہے تھے۔ گلوبل یوگرڈ پروگرام نے ہزاروں طلباء کو نہ صرف تعلیمی ترقی بلکہ ثقافتی تبادلے اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد دی۔گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام نے پروگرام کے اختتام کا اعلان اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا۔ یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان کے مطابق یہ پروگرام گزشتہ 15 سالوں سے کامیابی کے ساتھ جاری تھا لیکن اب مزید پیش نہیں کیا جائے گا۔اعلامیے کے اختتام پر طلباء کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا

US closes key exchange program for Pakistani students

اپنا تبصرہ لکھیں