ایف آئی اے نے ارمغان کے گھر سے مزید اٹھارہ لیپ ٹاپ اور الیکٹرانک آلات برآمد کرلیے۔ بیش قیمت اوڈی کاربھی تحویل میں لے لی۔ تاہم لال رنگ کا بیش قیمت ٹرک غائب ہے۔ منشیات فروشی کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی خصوصی ٹیم قائم کر دی گئی۔ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کی ارمغان کے گھر کی تفصیلی تلاشی کے دوران گھر میں موجود کال سینٹر کے لئے استعمال ہونے والے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ تحویل میں لے لئے گئے۔ایف آئی اے نے مرکزی ملزم ارمغان کے گھرچھاپہ مارا کمروں کی تلاشی لے کرتمام سامان کی چھان بین کی۔ پولیس کی موجودگی میں شواہد اکھٹا کئے اورالیکٹرانکس ڈیوائسز اور قیمتی گاڑی تحویل میں لے لی ۔ٹیم کی جانب سے مکمل انویںٹری تیار کی گئی ملزم ارمغان کی ملکیت بیش قیمت اوڈی کار بھی تحویل میں لے لی گئی ضبط شدہ کار کو تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا۔ تحویل میں لی گئی کار مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی رقم سے سے خریدی گئی۔ملزم ارمغان کے گھر سے مختلف قسم کا 98 عدد سامان کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم 3 گھنٹےسے زائد ارمغان کے گھر رہی۔ ایف ائی اے ٹیم گاڑی اور تمام سامان کے ساتھ روانہ ہوگئی