بجلی کی قیمتو ں میں کمی کے نئے ٹیرف کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پاور ڈویژن نے تفصیلات جاری کردی ہیں جن کے مطابق ماہانہ 100یونٹ تک گھریلو لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق 50 یونٹ تک والے لائف لائن صارفین کیلئے بجلی نرخ فی یونٹ 4 روپے 78 پیسے جب کہ 51 سے 100 یونٹ والے لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت9 روپے37 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔1 سے 100 یونٹ والے پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 6 روپے 14 پیسے کمی پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئےنرخ 14 روپے 67 پیسے سے کم کر کے8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 14 پیسے سستی کردی گئی اس کیٹگری کے صارفین کیلئے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کرکے11 روپے51 پیسے یونٹ مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح گھریلو 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7 روپے 24 پیسے کمی سے 48 روپے 46 پیسے ہو جائے گا کمرشل صارفین کا ٹیرف 8 روپے 58 پیسے کمی سے 62 روپے 47 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا جبکہ زرعی صارفین کا ٹیرف 7 روپے 18 پیسے کمی سے 34 روپے 58 پیسے ہو جائے گا۔صنعتی صارفین کا ٹیرف 7 روپے 69 پیسے کمی سے 40 روپے 51 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا جبکہ بجلی کا اوسط ٹیرف 7 روپے 41 پیسے کمی سے 37 روپے 64 پیسے کی سطح پر آجائے گا۔

Details of new tariff to reduce electricity prices revealed

اپنا تبصرہ لکھیں