بلوچستان میں زیرتعمیر ڈیم پر نامعلوم افرادکا حملہ.7 مزدور اغوا کرلیے

بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیر تعمیرمنجھو ڈیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور وہاں کام کرنے والے7 مزدور اغوا کرلیے۔لیویز حکام کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں نامعلوم افراد نے زیر تعمیر ڈیم پر حملہ کیا۔لیویز حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے موجود مشینری کو آگ لگادی۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے حملے میں ایک ڈمپرنذرآتش اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ سبی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

Unidentified individuals attack dam under construction in Balochistan, kidnap 7 workers

اپنا تبصرہ لکھیں