فرحان ملک کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے کال سینٹر کے ذریعے فراڈ کے دوسرے مقدمے میں بھی فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔قبل ازیں کراچی کے ضلع شرقی کی عدالت نے ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے میں فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی۔ضلع شرقی کی عدالت میں فرحان ملک کے خلاف ریاست مخالف پروگرام کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض فرحان ملک کی ضمانت منظور کرلی۔واضح رہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے 20 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔فرحان ملک کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی اور ان پر ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف مواد اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے26 مارچ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے مبینہ کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کے نئے مقدمے میں صحافی فرحان ملک کو 5 روز جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا۔

Farhan Malik granted bail in anti-state program case

اپنا تبصرہ لکھیں