فریئر ہال کراچی سے جنگ عظیم کی یادگار اور نایاب شیلڈ سمیت دیگر اشیا چوری

کراچی میں تاریخی حیثیت رکھنے والے فریئر ہال سے جنگ عظیم کی یادگار اور نایاب شیلڈ چوری کرلی گئی جس کا مقدمہ تھانہ آرٹلری میدان میں درج کرلیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ ڈپٹی ڈائریکٹر کراچی میونسپل کارپوریشن محکمہ پارک کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے.مدعی نے بتایا کہ یوم عاشور کی تعطیلات کے دوران دفتر بند تھا تعطیلات کے بعد دفتر کھولا تو ڈی جی آفس کی عقب والی سائیڈ کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی۔مدعی کے مطابق آفس سے 5 عدد جنگ عظیم کی یادگار اور نایاب شیلڈ غائب ہیں جبکہ کیبل، کاپر، ڈی وی ڈی پلیئر، ایک عدد اسپیکر اور دیگر اشیا بھی غائب ہیں کوئی نامعلوم شخص تمام اشیا چوری کرکے لے گیا ہے۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ اپنے طور پر گمشدہ اشیا تلاش کرتے رہے مگر کوئی معلومات نہیں

World War memorial, rare shield and other items stolen from Friar Hall Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں