موساد اور جیوش مافیا مجھے ٹارگٹ کررہی ہے. ارمغان کی عدالت میں نئی منطق

انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ارمغان عدالت میں عجیب و غریب بیان دینے لگا۔دوران سماعت ملزم ارمغان نے نئی منطق اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاک فوج کی مددکی ضرورت ہے۔اس نے کہا کہ اسے موساد جیوش مافیا ٹارگٹ کررہا ہے لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی .اس موقع پر وکیل صفائی طاہر تنولی کے مطابق ملزم ارمغان نے عدالت کے روبرو اعتراف جرم کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کی ہدایت کردی.اس سے قبل دوران سماعت ملزم ارمغان کےوکیل عابدزمان خان نےمقدمےکی پیروی سے انکارکردیا اور مؤقف اختیار کیا کہ میری ملزم کے والد کامران قریشی سے انڈراسٹینڈنگ نہیں کیس وکیل چلاتا ہے یاکلائنٹ کے کنے پر چلایا جاتا ہے.اس موقع پر ملزم ارمغان کو عدالت کے روبرو پیش کردیاگیا جب کہ ملزم کی والدہ اور والدکو وکلائے صفائی کی استدعاپر عدالت میں بلالیاگیا۔ وکیل طاہر تنولی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں کوئی شور شرابہ نہیں ہوگا۔سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے اپنے والد کے وکیل کوماننے سےانکارکردیا اور کہا کہ مجھے والد سے نہیں ملنا۔ میں یہ وکیل نہیں کروں گا۔ میرا والد سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اس پر کامران قریشی نے شور شرابہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے باپ نہیں مانتے تو مجھے طلاق دو۔بعد ازاں عدالت نے ملزم ارمغان کےوالدکوشورشرابہ کرنےپرباہرنکال دیا۔کامران قریشی کو پولیس اہلکارکھینچ کرکورٹ سے باہر لائے۔

Mossad is targeting. New logic in Armaghan’s court

اپنا تبصرہ لکھیں