پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں اور عالیہ حمزہ کو تحویل میں لینے کے بعد رہا کردیا

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ کیا گی پولیس نے گھورکپور ناکہ پر موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، عالیہ حمزہ، صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر کو تحویل میں لے لیا۔پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا، صاحبزادہ حامد رضا نے گرفتاری دے دی۔پولیس خواتین کو لیکر پولیس شاہ پور اسٹاپ پہنچ گئی ہے ۔پولیس وین میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں،حامد رضا اور قاسم خان نیازی سوار ہیں ۔پولیس کی جانب سے دو بہنوں اور کزن قاسم نیازی کی بانی سے ملاقات کرانے کی آفر کی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہیں، باقی تینوں فیملی ممبران کی ملاقات کروا دیتے ہیں۔جیل ذرائع نے بتایا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کی دو بہنوں اور کزن کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔ تحویل میں لئے گئے پی ٹی آئی کارکنان کو پولیس نے چھوڑ دیا کارکنان کو موقع سے واپس جانے کی یقین دہانی پر چھوڑا گیا۔ پولیس نے تحویل میں لئےگئے تمام افراد اور خواتین کو گھر جانے کی پیشکش کر دی لیکن بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے گھر جانے سے انکار کر دیا اور باقاعدہ گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم بعدازں‌پولیس نے تمام حراست میں لینے والوں کو رہا کردیا

Police take Imran Khan’s three sisters and Aaliya Hamza into custody
اڈیالہ روڈ پر صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا، ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سی پی او نے پولیس اہلکار زاہد کو فوری معطل کر نے کا حکم دے دیا، ناروا سلوک کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کر کے سخت سزا کا حکم دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں