کراچی میں خونی ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطاق یہ حادثہ کورنگی میں ویٹا چورنگی پر پیش آیا جہاں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افرادکی تعداد 256 ہوچکی ہے۔جن میں سے 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

Another motorcyclist dies after being hit by a bloody trailer in Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں