کراچی میں لگنے والی آگ کےپانی کے نمونوں کی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی

کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگنے والی پراسرار آگ سے ابلنے والے پانی کے نمونے کی ابتدائی رپورٹ آگئی ہے۔رپورٹ میں پانی میں بینزین، ٹولین، ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے، جب کہ پانی کے سیمپل سے ہائیڈروکاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم نکلی ہے۔یاد رہے کہ یہ آگ 8 روز قبل کورنگی میں بورنگ کے دوران گڑھے میں لگ گئی تھی جو تاحال نہیں بجھ سکی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ کی نوعیت میں کمی آئی ہے تاہم یہ مکمل طور پر قابو میں نہیں آ سکی۔چیف فائر افسر کے مطابق آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ موجود نہیں آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جاسکتی ہے لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے اور گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ کی وصولی میں تاخیر ہوئی تھی۔ہمایوں خان نے کہا کہ عموماً ایسی گیس کو ایک ماہ تک جلنے دیا جاتا ہے

Chemical analysis report of water samples from Karachi fire arrives

اپنا تبصرہ لکھیں