کراچی: آلو کے کنٹینر میں چھپا کر ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی میں انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے آلو میں چھپا کر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں کے کنٹینر میں 5 کلو ہیروئن اسمگل کی جا رہی تھی، 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 ہیروئن بھرے آلو رکھے گئے تھے۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے، گرفتار شخص سے اس کے ساتھ ملوث دیگر افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔