پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز معطل

پاکستان کرکٹ بورڈے معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کردیا۔ملتان سلطانز تقریباً سوا ارب روپے سالانہ فیس دینے والی مہنگی ترین فرنچائز ہے۔ اسے ہر سال نقصان اٹھانا پڑتا ہے اسی لیے مالکان لیگ اسٹرکچر میں تبدیلی چاہتے ہیں۔البتہ معاہدے کے تحت پی سی بی کسی ایک […]

بھارتی کرکٹ بورڈ کا محسن نقوی کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرانے پر غور

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے محسن نقوی کے خلاف دبئی میں ٹرافی کی چوری اور زبردستی قبضہ کی شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں اے سی سی اجلاس کے دوران بھارتی کرکٹ بورڈ […]

صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون آل راونڈر بن گئے

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈر کی رینکنگ میں صائم ایوب 4 درجے ترقی کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئے اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کی اب دوسری پوزیشن ہے جب کہ افغانستان کے محمد نبی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں ورون چکرورتھی […]

باکسنگ رِنگ میں بھارت کو شکست. پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپیئن بن گئے

تھائی لینڈ میں ہونے والے یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل کے مقابلے میں سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا .52 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلے میں سمیر خان شروع سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہے مقابلے کے آغاز سے قبل پاکستانی باکسر نے زیرو۔سکس کا اشارہ کیا […]

پاک بھارت کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ منسوخ ہونے کا امکان

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تناؤ کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔جہاں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے 2 […]

پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کیجانب سے سنچری کے بعد 6 کا نشان بنانے پر بھارتی آگ بگولہ

پاکستان ویمن ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے 2 میچوں میں مسلسل 2 سنچریاں بناکر جہاں نیا قومی ریکارڈ قائم کیا وہیں ان کی جانب سے 6 کا اشارہ کرنے پر بھارتی آگ بگولہ ہوگئے۔اپنی چھٹی ون ڈے سنچری مکمل کرنےکے بعد سدرہ امین نے انگلیوں […]

حارث رؤف نے فیلڈنگ کے دوران جملے کسنے پر بھارتی شائقین کو 0-6 کا اشارہ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے 0-6 کا نشان دکھا کر معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کا کارنامہ یاد کرادیا۔ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ کے دوسرے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے […]

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ. ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا میڈل کی دوڑ سے باہر

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے . اولمپکس چیمپین 4 تھرو میں 2 فاول کرنے کی وجہ سے ٹاپ 8 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے جب کہ دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے […]

میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی

پی سی بی کے مطابق آئی سی سی کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کر لی۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے پاکستان ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ […]

ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں اور انہوں نے کوالیفائر بی میں سب سے پہلی تھرو کی۔ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ […]