امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے بعد معاشی بےیقینی سے دوچار امریکیوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے.ماہرین کے مطابق امریکا میں کساد بازاری کا خدشہ 60 فی صد تک بڑھ گیا ہے اور امریکی کساد بازاری عالمی کساد بازاری میں بدل سکتی ہے۔ایسی صورتحال میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے کمزور اور بے وقوف نہ بنیں، صبرکریں اورحوصلہ کریں عظمت آپ کا مقدر بنے گی۔صحافی کے اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کےسوال پر امریکی صدر ناراض ہوگئے۔امریکی صدر ٹرمپ نے صحافی کے سوال کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی چیز کو گرانا نہیں چاہتے ، لیکن کبھی کبھار کچھ ٹھیک کرنے کے لیے آپ کو دوا لینا پڑتی ہے . ٹرمپ کی طرف سے درآمدات پر ٹیرف بڑھانے سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں تباہی پھر گئی یورپ، امریکا اور ایشیا کی اسٹاک مارکیٹیں تباہ ہو برباد ہو گئیں اور سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے ہیں۔دوسری جانب گیلپ سروے کے مطابق تجارتی پالیسیوں کے باعث امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے گھٹ کر 43 فیصد ہوگئی ہے۔