ابھی توصرف 8 گھنٹے ہوئے ہیں.بھارت مزید پابندیوں کے لئے تیار رہے . ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا روس سےتیل خریدنےپربھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگایا ابھی توصرف 8 گھنٹے ہوئے ہیں آپ اس سے بہت زیادہ دیکھیں گےمزید پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں۔وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انڈیا پر عائد کی جانے والی محصولات صرف آغاز ہے۔ ابھی آپ کو بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا.امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر بھی محصولات لگانے کا عندیہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے روسی تیل کی درآمد پر انہیں تشویش ہےاور اس بنا پر چین پر اضافی تجارتی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں جبکہ روس پر کس نوعیت کا ٹیرف عائد کرنا ہے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر سو فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا جس کا مقصد امریکی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں برتری دلانا ہے۔ایران کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو امریکا حملہ کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے اور بی ٹو بمبار طیاروں سے ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کی گئی۔اپنے دورِ صدارت کے معاشی کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل امریکا کو دیوالیہ قرار دیا جا رہا تھا لیکن آج امریکی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔صدر ٹرمپ نے امریکا میں مینوفیکچرنگ کی واپسی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ایپل سمیت متعدد امریکی کمپنیاں واپس امریکا لوٹ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کمپنیاں امریکا میں مصنوعات بنائیں گی ان پر کوئی اضافی چارج نہیں لگایا جائے گا۔

It’s only been 8 hours. India should be prepared for more sanctions. Trump

اپنا تبصرہ لکھیں